3 فروری 2017 - 13:41
امریکی حکومت ایران ہر نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش میں

مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت آج چند ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت آج (جمعہ 3 فروری) چند ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کرے گی۔

مغربی خبر رساں ایجنسی رویٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چند ایرانی کمپنیوں کیخلاف آج نئی پابندیاں وضع کی جائیں گی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کی 17 مختلف اداروں پر "بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار" کے بہانے پابندیاں وضع کریگا۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 کمپنیاں بھی دہشتگردی کے بہانے امریکی پابندیوں کا نشانہ بنیں گی البتہ یہ پابندیاں ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲